اردو

urdu

By

Published : Jan 6, 2021, 12:54 PM IST

ETV Bharat / state

گجرات میں کورونا وائرس کے 655 نئے معاملے درج

گجرات میں کورونا وائرس کے نئے معاملے آہستہ آہستہ کم ہوتے نظر آرہے ہیں۔ ساتھ ہی کورونا سے ہلاک ہونے والے مریضوں کی تعداد میں بھی خاطر خواہ کمی دیکھی جارہی ہے۔ علاوہ ازیں کورونا سے ڈسچارج ہونے والے مریضوں کی تعداد میں بھی کافی تیزی سے اضافہ درج کیا جارہا ہے۔

گجرات میں کورونا وائرس کے 655 نئے معاملے درج
گجرات میں کورونا وائرس کے 655 نئے معاملے درج

ریاست گجرات میں کورونا وائرس سے اب تک 4300سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جس کے سبب گجرات میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی جملہ تعداد بڑھ کر 4325 پر پہنچ گئی ہے۔ گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جہاں 4 افراد ہلاک ہوئے ہیں تو وہیں 24 گھنٹوں کے دوران گجرات میں کورونا وائرس کے زیادہ سے زیادہ 655 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس طرح نئے معاملوں میں واضح کمی دیکھی جارہی ہے۔

گجرات میں کورونا وائرس کے 655 نئے معاملے درج

گجرات میں اب تک کل 248581 پازیٹیو معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ ریاست میں کورونا کو شکست دے کر اپنے گھر جانے والوں کی کل تعداد 235426 پر پہنچ گئی ہے۔ تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 868 افراد کو اسپتال سے ڈسچارج بھی کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ موجودہ وقت میں گجرات میں 8830 معاملے ایکٹیو ہیں جن میں سے 58 مریض جہاں وینٹی لیٹر پر ہیں وہیں 8771 افراد کی حالت مستحکم بھی ہوئی ہے۔ گجرات میں کورونا وائرس کے اب تک 9906698 ٹیسٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں گجرات میں کورونا کے سب سے زیادہ معاملے احمدآباد میں137، سورت میں 106، وڈودرا میں 96، گاندھی نگر میں 14، بھاؤنگر میں 3، بناس کانٹھا میں 6، راجکوٹ میں 59، سریندر نگر میں 12، پاٹن میں 4، امریلی میں 2، جام نگر میں9، مہسانہ میں 11، جب کہ کَچھ میں 14 معاملے درج ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details