اردو

urdu

ETV Bharat / state

Birth Anniversary of Hazrat Shah Alam حضرت شاہ عالم سرکار کا 627واں جشن ولادت

شاہ عالم درگاہ کے خادم صوبہ خان نے کہا ہے کہ حضرت شاہ عالم سرکار کے جشن ولادت کا اس سال کافی جوش و خروش سے اہتمام کیا گیا ہے۔ حضرت شاہ عالم سرکار کا یہ 627واں جشن ولادت ہے۔

حضرت شاہ عالم سرکار کا 627واں جشن ولادت
حضرت شاہ عالم سرکار کا 627واں جشن ولادت

By

Published : Jun 9, 2023, 5:16 PM IST

حضرت شاہ عالم سرکار کا 627واں جشن ولادت

احمد آباد:ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں واقع شہنشاہ گجرات حضرت سید محمد سراج الدین شاہ عالم سرکار کی 627واں جشن ولادت بڑی دھوم دھام منایا گیا، اس تقریب میں ملک و بیرون ممالک میں موجود ان کے عقیدت مندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی، اور قومی ایکتا کا انوکھا منظر دیکھنے کو ملا، اس موقع پر حضرت سید محمد سراج الدین شاہ عالم کی چادر ہاتھی کی پیٹھ پر رکھ کر مزار کے قریب لائی گئی اور ایک بڑا جلوس کا بھی اہتمام کیا گیا۔
اس تعلق سے شاہ عالم درگاہ کے خادم خاص صوبہ خان نے کہا کہ اس سال کافی جوش و خروش سے حضرت شاہ عالم سرکار کی جشن ولادت کا اہتمام کیا گیا، شام 4 بجے شاہ عالم درگاہ کے پہلے دروازے سے ہاتھی پر چادر رکھ کر جلوس کی شروعات کی گئی، اس جلوس میں سکھ، ہندو، مسلم سبھی برابری کے لوگ و رہنما نے شرکت کی اور مزار پر چادر پیش کی ساتھ ہی آنے والے 2024 کے لوک سبھا کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے بی جے پی کی جیت ہو ایس دعائیں کی گئیں۔

حضرت شاہ عالم سرکار کا 627واں جشن ولادت
اس موقع پر ایک عظیم الشان جلوس کا اہتمام ہوا جس میں نشان پارٹی، نشانی دستے، علم مبارک، ڈھول تاشے، قوالی سے بجتے ڈے جی، گھوڑے ہاتھی بھی اس جلوس میں شامل رہے، اس موقع پر احمدآباد کے ہندو و سکھ برادری کے مذہبی پیشواؤں نے شرکت کرکے شاہ عالم سرکار کی مزار پر چادر پیش کیا اور امن و امان و بھائی چارے کی دعائیں مانگیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details