اردو

urdu

ETV Bharat / state

گجرات میں کورونا کے 626 نئے کیسز

گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفکشن سے مزید 19 لوگوں کی موت کے بعد ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1828 ہو گئی ہے اور اس کے 626 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جو اب تک کسی ایک دن کے لحاظ سے سب سے زیادہ ہیں۔

گجرات میں کورونا کے 626 نئے معاملے، مزید19 اموات
گجرات میں کورونا کے 626 نئے معاملے، مزید19 اموات

By

Published : Jun 29, 2020, 10:55 PM IST

اس کے ساتھ ہی متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر 32023 ہوگئی ہے۔

اس دوران 440 افراد کی صحت یابی کے بعد ٹھیک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 23248 ہوگئی۔

گذشتہ کچھ وقت سے صحت یابی کی شرح اور معاملے کی تعداد دوگنا ہونے کی شرح میں کافی بہتر آئی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق آج نو اموات احمدآباد، چار سورت، سریندرنگر دو اور ایک۔ ایک بناسکانٹھا، راجکوٹ، کھیڑا اور امریلی میں ہوئی ہیں۔

نئے معاملے میں سب سے زیادہ متاثر احمدآباد کے 236، ودودرہ کے 50 اورسورت کے 206 ہیں۔

ریاست کے سبھی 33 اضلاع کورونا کی زد میں ہیں۔گذشتہ کچھ روز سے سورت میں کورونا کے معاملوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

محکمہ صحت کے ایک سینئر افسر کے مطابق ریاست میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جن لوگوں کو اسپتالوں سے چھٹی دی گئی ہے ان میں 171 احمدآباد، 23ودودرہ اور 187 سورت کے ہیں۔

اب سرگرم معاملے 6947 رہ گئے ہیں جن میں 63 وینٹیلیٹر پر ہیں۔

اب تک کل 367739 افراد کی جانچ کی گئی جبکہ 239759 کورنٹین میں ہیں۔

واضح رہے کہ ریاست میں پہلے دو معاملے 19 مارچ کو راجکوٹ اور سورت میں ملے تھے۔ پہلی موت سورت میں 22 مارچ کو درج ہوئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details