راجکوٹ کے ماوڑی علاقے میں واقع شیوانند کووڈ ہسپتال میں کل رات آگ لگ گئی جس میں 5 مریضوں کی موت ہوگئی ہے۔
آگ کووڈ ہسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں لگی تھی، جس میں 3 مریضوں کی آئی سی یو میں ہی موت ہوگئی تھی، جب کہ دیگر 30 مریضوں کو بچایا گیا ہے۔

دیگر کووڈ مریضوں کو دوسرے کووڈ ہسپتال میں شفٹ کیا گیا ہے۔
ریاست کے وزیر اعلی وجے روپانی نے واقعے کی جانچ کا حکم دیا ہے، آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔
واضح رہے کہ اس قبل اگست میں ریاست گجرات میں اسی طرح کا ایک حادثہ پیش آیا تھا، احمد آباد کے ایک ہسپتال میں آتشزدگی کے سبب 8 کورونا مریضوں کی موت ہوگئی تھی۔