اردو

urdu

ETV Bharat / state

گجرات میں کورونا کے 4000 نئے معاملے سامنے آئے ہیں - gujrat news

گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4000 کورونا کے نئے معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ 35 افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں۔

گجرات میں کورونا کے 4000 نئے معاملے سامنے آئے ہیں
گجرات میں کورونا کے 4000 نئے معاملے سامنے آئے ہیں

By

Published : Apr 9, 2021, 10:14 AM IST

گجرات میں کورونا وائرس کے معاملے میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 4000 نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔ تاہم اس دوران 2297 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

گجرات میں کورونا وائرس کے کل ایکٹیو مریضوں کی تعداد 20473 ہے جس میں سے 182 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں اور 20291 افراد کی حالت مستحکم ہے۔ وہیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 35 ہوگئی ہے۔


محکمہ صحت کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران احمدآباد میں 951 سورت میں 723 وڈودرا میں 379 معاملے گاندھی نگر میں 39 بھاونگر میں 61 بناس کانٹھا میں 27 راج کوٹ میں 427 سریندر نگر میں 15 پاٹن میں 99 امریلی میں 24 جام نگر میں 99 مہسانہ میں 74 نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details