اردو

urdu

ETV Bharat / state

راجیہ سبھا انتخابات: بی جے پی کے 4 ارکان اسمبلی ایمبولنس کے ذریعے ووٹنگ کرنے پہچنے

بی جے پی کے 3 ایم ایل اے کی طبیعت پہلے سے ہی خراب ہونے کی وجہ سے ان تین ارکان اسمبلی کا پروکسی ووٹ الیکشن میں کرنے کا فیصلہ لیا گیا تھا۔

By

Published : Jun 19, 2020, 2:06 PM IST

راجیہ سبھا انتخابات: بی جے پی کے 4 رکن اسمبلی ایمبولنس کے ذریعے ووٹنگ کرنے پہچنے
راجیہ سبھا انتخابات: بی جے پی کے 4 رکن اسمبلی ایمبولنس کے ذریعے ووٹنگ کرنے پہچنے

گجرات میں آج راجیہ سبھا کی چار نشستوں کے لیے انتخابات جاری ہیں جس میں گجرات اسمبلی کے اراکین اسمبلی ووٹنگ کر رہے ہیں۔

تمام الیکشن بر سر اقتدار بی جے پی اور حزب اختلاف کانگریس کے درمیان ہو رہا ہے۔ بی جے پی اور کانگریس دونوں کی نگاہیں ایک دوسرے کے پارٹیوں پر ہے۔

ایسے میں بی جے پی کے 4 ایم ایل اے بیمار ہونے کی وجہ سے انہیں ایمبولینس کے ذریعے اسپتال سے سیدھے گجرات اسمبلی لایا گیا اور ویل چیئر پر بٹھا کر ووٹنگ کرنے کے لیے بھیجا گیا۔

واضح رہے کہ بی جے پی کے 3 ایم ایل اے کی طبیعت پہلے سے ہی خراب ہونے کی وجہ سے ان تین رکن اسمبلی کا پروکسی ووٹ الیکشن میں کرنے کا فیصلہ لیا گیا تھا۔

جس کے تحت ایم ایل اے شمبو جی ٹھاکور، پرشوتم سولنکی اور کیسری سینھ سولنکی کے لئے پراکسی ووٹ ہوگا۔

رکن اسمبلی شمبھو ٹھاکور کو لکھنے میں تکلیف ہونے کی وجہ سے شمبھو ٹھاکور کا ووٹ رجنی پٹیل پراکسی کے طور پرووٹ کریں گے۔ تو وہیں پرشوتم سولنکی کی طبیعت نا ساز ہونے کی وجہ سے ان کا ووٹ بھی پراکسی کے طور پر کیا جائے گا۔

پروشوتم سولنکی کی لیے ہیرا سولنکی پراکسی کے طور پر ووٹ ووٹنگ کریں گے۔

وہیں بی جے پی کے رکن اسمبلی کیسری سنھ سولنکی کل رات اچانک سے بیمار ہونے کی وجہ سے ان کا بھی ووٹ پراکسی کے طور پر گنا جائے گا.. ۔

بی جے پی کے ایک اور ایم ایل اے بلرام تھوانی کی بھی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے انہیں ہسپتال سے سیدھا اسمبلی لایا گیا اور وہیل چیر پر بٹھا کر ووٹنگ مرکز پر لے جایا گیا۔

ان کا ووٹ بھی پراکسی کے طور پر کیا جائے گا۔ ان میں سے اب تک کی کیسری سنھ سولنکی اور بلرام تھوانی کے ووٹ ڈالے جا چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details