شاہ عالم کے درگاہ پر تین ہزار کلو لڈو کی تقسیم - شاہ عالم کے درگاہ
گجرات کے عظیم ولی حضرت شاہ عالم سرکار کا 561 واں عرس رواں برس کے 11 فروری کو منایا جائے گا۔ایسے میں جمادی الآخر کی چاند رات کو حضرت عالم سرکار کی درگاہ میں تمام عقیدت مندوں کو ماں حوا فاؤنڈیشن کی جانب سے تین ہزار کلو بُندی کے لڈو تقسیم کیے گئے۔

شاہ عالم کے درگاہ پر تین ہزار کلو لڈو کی تقسیم
امسال 26 جنوری کے موقع پر جمادی الآخر کی چاند رات کو شاہ عالم درگاہ کے سجادہ نشین اخلاق احمد بخاری اور درگاہ کے خدمتگار صوبہ خان پٹھان کے ہاتھوں سے تبرک کے لڈو تقسیم کئے گئے۔
اس موقع پر جہاں شاہ عالم سرکار کے سجادہ نشین اخلاق احمد بخاری نے لوگوں کو شاہ عالم کے عرس کی مبارکباد پیش کی تو وہیں صبح خان پٹھان نے قومی یکجہتی اور ہم آہنگی کا پیغام دیا۔
گجرات میں حضرت سید محمد سراج الدین برہان الدین حضرت شاہ عالم سرکار کے ماہ عرس کی شروعات ہوتے ہی ملک بھر کے عقیدت مند تشریف لائے۔
شاہ عالم کے درگاہ پر تین ہزار کلو لڈو کی تقسیم
Last Updated : Feb 28, 2020, 3:55 AM IST