اردو

urdu

ETV Bharat / state

گجرات میں کورونا وائرس کے 275 نئے معاملے درج

ریاست گجرات میں عالمی وبا کورونا وائرس کے نئے معاملات اور اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل کمی آرہی ہے اور ساتھ ہی کورونا سے صحتیاب ہو کر اسپتال سے ڈسچارج ہونے والے مریضوں کو تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔

گجرات میں کورونا وائرس کے 275 نئے معاملے درج
گجرات میں کورونا وائرس کے 275 نئے معاملے درج

By

Published : Feb 5, 2021, 10:25 AM IST

گجرات میں تاحال کورونا وائرس سے 4392 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

وہیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک شخص کی موت ہوئی ہے جبکہ 275 نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔

گجرات میں کورونا کو شکست دے کر اپنے گھر جانے والوں کی کل تعداد 255489 پر پہنچ گئی ہے۔ تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 430 افراد کو اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ موجودہ وقت میں گجرات میں کورونا وائرس کے کل ایکٹیو مریضوں کی تعداد 2800 یے جس میں سے 29 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔ وہیں 2773 افراد کی حالت مستحکم ہے۔


ریاستی محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں احمدآباد میں47، سورت میں 43، بڑودہ میں 69، گاندھی نگر میں 4، بھاونگر میں 3، بناس کانٹھا میں 3، راجکوٹ میں 9، سریندر نگر میں 1، پاٹن میں 1، امریلی میں 4، جام نگر میں 1، مہسانہ میں 2، کچھ میں 3 نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔


ABOUT THE AUTHOR

...view details