بھارت میں کورونا وائرس کا اب پہلے جیسا پھیلاؤ نہیں ہے۔ مختلف ریاستوں میں کورونا کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ درج کیا گیا ہے۔ گجرات میں کورونا وائرس کے نئے معاملے اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل کمی درج کی جارہی ہے اس کے ساتھ ہی کورونا سے ڈسچارج ہونے والے مریضوں کی تعداد میں بھی بہت تیزی سے اضافہ ہوتا نظر آرہا ہے۔
گجرات میں کورونا وائرس کے نئے معاملوں کی تعداد میں مسلسل کمی کورونا وائرس سے حالیہ معمولی ہلاکتوں کے بعد اب تک ریاست گجرات میں 4400 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جس کے سبب گجرات میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی جملہ تعداد 4 ہزار 402 پر پہنچ گئی ہے۔ گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جہاں ایک ہی شخص ہلاک ہوا ہے تو وہیں 24 گھنٹوں کے دوران گجرات میں کورونا وائرس کے 263 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
گجرات میں کورونا وائرس کے 263 نئے معاملے گجرات میں کورونا کو شکست دے کر اپنے گھر جانے والوں کی کل تعداد 2 لاکھ 59 ہزار 655 پر پہنچ گئی ہے۔ تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 271 افراد کو اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ فی الحال گجرات میں کورونا وائرس کے ایکٹیو مریضوں کی جملہ تعداد 1699 ہے جس میں سے 30 مریض جہاں وینٹی لیٹر پر ہیں وہیں 1500 سے زیادہ افراد کی حالت مستحکم بھی ہوئی ہے۔
گجرات میں کورونا وائرس کے 263 نئے معاملے محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں احمدآباد میں 54، سورت میں 41، وڈودرا میں 44، گاندھی نگر میں 6، بھاؤنگر میں 2، راجکوٹ میں 26، سریندر نگر میں0، پاٹن میں 2، امریلی میں 2، جام نگر میں 1، مہسانہ میں 4 جب کہ کَچھ میں 6 نئے معاملے کورونا وائرس کے درج ہوئے ہیں۔