گجرات میں کورونا وائرس کے نئے معاملوں میں کمی آئی ہے حالانکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2521 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، وہیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 27 افراد ہلاک ہوئے ہیں جس کے بعد اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 9761 سے تجاوز کر گئی ہے۔
گجرات میں کورونا وائرس کے 2521 نئے معاملے
گجرات میں کورونا وائرس کے 2521 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، وہیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 27 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 7965 افراد کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔
وہیں گزشتہ 24 گنٹوں میں 7965 افراد کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد ریاست میں کورونا سے صحتیاب ہونے والے لوگوں کی مجموعی تعداد 750015 سے تجاوز کرگئی ہے۔
واضح رہے کہ موجودہ وقت میں گجرات میں کورونا وائرس کے کل ایکٹیو مریضوں کی تعداد 43611 ہے جس میں سے 562 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں تاہم 43049 افراد کی حالت مستحکم بھی ہوئی ہے۔
محکمہ صحت گجرات کی جانب سے جاری بلیٹن کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں احمدآباد میں 336، سورت میں 228، بڑودہ میں 308، گاندھی نگر میں 21، بھاؤنگر میں 38، بناس کانٹھا میں 51، راجکوٹ میں 122، سریندر نگر میں 11، پاٹن میں 20، امریلی میں 80، جام نگر میں 53، مہسانہ میں 35، جب کہ کچھ کے علاقہ میں کورونا کے 53 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔