کورونا وائرس سے گجرات میں اب تک ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد 4492 ہو گئی ہے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8 افراد ہلاک اور 2270 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔جب کہ 1605 افراد کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔
ریاست میں کورونا کو شکست دے کر اپنے گھر جانے والوں کی کل تعداد 284846 ہوگئی ہے۔
گجرات میں کورونا وائرس کے 2270 نئے کیسز واضح رہے کہ موجودہ وقت میں گجرات میں کورونا وائرس کے کل ایکٹیو مریضوں کی تعداد 115228 ہے جس میں 152 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں وہیں 11376 افراد کی حالت مستحکم ہے۔
محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں احمدآباد میں 607 سورت میں 611 وڈودرا میں 202 گاندھی نگرمیں 22 بھاونگر میں 28 بناس کانٹھا میں 8 راجکوٹ میں 159 سریندر نگر میں 10 پاٹن میں 23 امریلی میں 24 جام نگر میں 24 مہسانہ میں 26 کچھ میں23 نئے معاملات درج کیے گئے ہیں۔