اردو

urdu

ETV Bharat / state

Ahmedabad Bomb Blast: احمد آباد سلسلہ وار بم دھماکے کا فیصلہ، 49 ملزمین قصوروار - گجرات میں سلسلہ وار بم دھماکے

گجرات کے احمد آباد میں سال 2008 میں ہوئے سلسلہ وار بم دھماکوں کے معاملے میں فیصلہ آگیا ہے۔ کیس کی سماعت کرتے ہوئے خصوصی عدالت نے 49 ملزمین کو قصوروار قرار دیا ہے جبکہ 28 ملزمین کو ثبوت نہ ہونے کی بنا پر بری کر دیا گیا۔

احمد آباد سلسلہ وار بم دھماکے
احمد آباد سلسلہ وار بم دھماکے

By

Published : Feb 8, 2022, 12:47 PM IST

Updated : Feb 8, 2022, 1:08 PM IST

اس کیس کا فیصلہ 2 فروری کو ہی آنا تھا لیکن 30 جنوری کو خصوصی عدالت کے جج اے آر پٹیل کورونا سے متاثر ہو گئے جس کی وجہ سے فیصلہ ملتوی کرنا پڑا۔

رپورٹس کے مطابق مجرموں کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا اور سزا کا اعلان کیا جائے گا۔

بشکریہ ٹویٹر

واضح رہے کہ یہ معاملہ 26 جولائی 2008 کا ہے جب احمد آباد میونسپلٹی کے علاقے میں ایک گھنٹے کے اندر 21 سلسلہ وار دھماکے ہوئے تھے۔ اس دھماکے نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ اس دھماکے میں 56 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوئے۔

معاملہ 26 جولائی 2008 کا ہے:

یہ معاملہ 26 جولائی 2008 کا ہے جب احمد آباد میونسپلٹی کے علاقے میں ایک گھنٹے کے اندر 21 سلسلہ وار دھماکے ہوئے تھے۔ اس دھماکے نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا۔ اس دھماکے میں 56 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوئے۔ ملک میں اتنے کم وقت میں اتنے دھماکے پہلے کبھی نہیں ہوئے تھے۔ احمد آباد میں ایک گھنٹے کے اندر 21 دھماکے ہوئے۔

ان دھماکوں کے بعد پولیس نے احمد آباد میں 20 ایف آئی آر درج کی تھی جبکہ سورت میں مزید 15 ایف آئی آر درج کی گئیں جہاں مختلف مقامات سے بم برآمد ہوئے تھے۔

اس مقدمے کی سماعت عدالت کی جانب سے تمام 35 ایف آئی آر کو یکجا کرنے کے بعد کی گئی کیونکہ پولیس کی تفتیش میں دعویٰ کیا گیا کہ 'بم دھماکے اور بم برآمد دونوں ایک ہی سازش کا حصہ تھے'۔

اس وقت کے وزیراعلیٰ نے حکم دیا تھا:

ان دھماکوں کے بعد گجرات کے اس وقت کے وزیر اعلیٰ نریندر مودی نے تمام قصورواروں کو فوراً گرفتاری کا حکم دیا تھا۔ گجرات کے موجودہ ڈی جی پی آشیش بھاٹیہ کی قیادت میں بہترین افسران کی ایک ٹیم تشکیل دی گئی۔ دھماکے کے بعد اس وقت کے وزیر اعظم منموہن سنگھ نے 27 تاریخ کو احمد آباد کا دورہ کیا تھا۔

19 دنوں میں 30 افراد پکڑے گئے تھے:

اُس وقت کے وزیراعظم منموہن سنگھ کی آمد کے بعد 28 جولائی کو گجرات پولیس کی ایک ٹیم تشکیل دی گئی اور صرف 19 دنوں میں 30 افراد کو گرفتار کر کے جیل بھیجا گیا تھا۔ اس کے بعد باقی افراد کو وقتاً فوقتاً گرفتار کیا جاتا رہا۔

Last Updated : Feb 8, 2022, 1:08 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details