گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جہاں کورونا وائرس کے 1681 نئےمعاملے سامنے آئے ہیں، وہیں 721 افراد کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد ریاست میں کورونا سے صحتیاب ہونے والے لوگوں کی مجموعی تعداد766991 سے تجاوز کر گئی ہے۔
گجرات میں کورونا وائرس کے 1681 نئے معاملے - 4721 افراد کورونا وبا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں
گجرات میں کورونا وائرس کے 1681 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جب کہ 4721 افراد کورونا وبا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ موجودہ وقت میں گجرات میں کورونا وائرس کے کل ایکٹیو مریضوں کی تعداد 32345 ہے جس میں سے 496 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں اور 31849 افراد کی حالت مستحکم ہے۔
گجرات محکمہ صحت کی جانب سے جاری بلیٹن کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں احمدآباد میں 264، سورت میں 155، بڑودہ میں 212، گاندھی نگر میں 9، بھاؤنگر میں 10، بناس کانٹھا میں 30، راجکوٹ میں 82، سریندر نگر میں 5، پاٹن میں 10، امریلی میں 28، جام نگر میں 22، مہسانہ میں 17 اور دیگر میں 30 نئے معاملے درج کیے گئے ہیں۔
TAGGED:
corona virus in Gujarat