اردو

urdu

ETV Bharat / state

گجرات میں کورونا کے 1580 نئے معاملے - گجرات میں کورونا وائرس

گجرات میں کورونا وبا ایک مرتبہ پھر خطرناک شکل اختیار کررہی ہے۔ ریاست میں کورونا کے 1500 سے زائد معاملات درج ہوئے ہیں۔

1580 new corona cases reports in gujarat
گجرات میں کورونا کے 1580 نئے معاملے

By

Published : Mar 22, 2021, 10:42 AM IST

گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جس سے ہلاک شدگان کی تعداد 4450 پر پہنچ گئی ہے۔ وہیں کورونا کے 1580 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

ریاست میں کورونا کو شکست دے کر اپنے گھر جانے والوں کی کل تعداد 275238 پر پہنچ گئی ہے۔ تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 989 افراد کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔

گجرات میں کورونا کے 1580 نئے معاملے

واضح رہے کہ موجودہ وقت میں گجرات میں کورونا وائرس کے کل ایکٹیو مریضوں کی تعداد 7321 ہے جس میں سے 71 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں وہیں 7250 افراد کی حالت مستحکم ہے۔

محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں احمدآباد میں 443 سورت میں 405 وڈودرا میں 112گاندھی نگر میں 16 بھاونگر میں 4 بناس کانٹھا میں 0 راجکوٹ میں 109 سریندر نگر میں 4 پاٹن میں.13 امریلی میں 7 جام نگر میں 12 مہسانہ میں 28 کچھ میں 10 نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details