اردو

urdu

By

Published : Dec 4, 2020, 3:35 PM IST

ETV Bharat / state

گجرات: کورونا کے 1540 نئے معاملوں کی تصدیق

ریاست گجرات میں کورونا وائرس کا قہر مسلسل جاری ہے۔ اس کے ساتھ ہی کورونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

Coronavirus
کورونا وائرس

کورونا وائرس سے اب تک گجرات میں 4000 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جس کے سبب گجرات میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 4031 پر پہنچ گئی ہے۔

گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 13 افراد ہلاک ہوئے ہیں، تو وہیں 24 گھنٹوں کے دوران گجرات میں کورونا وائرس کے اب تک کے سب سے زیادہ 1540 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔

گجرات میں اب تک کل 214309 پازیٹو معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ گجرات میں کورونا کو شکست دے کر اپنے گھر جانے والوں کی کل تعداد 195365 پر پہنچ گئی ہے۔ تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1427 افراد کو ہوسپیٹل سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انڈو اسلامک کلچرل فاؤنڈیشن میں سرکاری نمائندے نہیں ہوں گے: سپریم کورٹ


واضح رہے کہ موجودہ وقت میں گجرات میں 14913 معاملے ایکٹیو ہیں، ان میں سے 96 مریض وینٹیلیٹر پر ہیں۔ اس کے علاوہ 14817 افراد کی حالت مستحکم ہے۔

محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں گجرات میں کورونا کے سب سے زیادہ معاملے سور ت میں 207، احمدآباد میں 314، وڈودرا میں 142، گاندھی نگر میں 47، بھاونگر میں 7، بناس کانٹھا میں 36، راجکوٹ میں 93، سریندر نگر میں 15، پاٹن میں 42، امریلی میں 27، جام نگر میں 28، مہسانہ میں 69 اور کچھ میں 30 معاملے درج ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details