اردو

urdu

گجرات : کورونا کے 1512 نئے مریض کی شناخت

By

Published : Dec 3, 2020, 10:35 AM IST

گجرات میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں ایک بار پھر سے مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے، حالانکہ اسی اثنا میں کورونا سے نجات پوانے والے مریضوں کی تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

گجرات میں کورونا کے 1512 نئے مریض کی شناخت
گجرات میں کورونا کے 1512 نئے مریض کی شناخت

ریاست گجرات میں کورونا سے اب تک 4018 مریضوں کی ہلاکت ہو چکی ہے، گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14 افراد ہلاک ہوئے ہیں اسی اثنا میں ریاست بھر میں کورونا کے 1512 نئے مریضوں کی شناخت ہوئی ہے۔

گجرات میں اب تک کل 2 لاکھ 12 ہزار 769 مثبت کیسز سامنے آچکے ہیں، جبکہ اس بیماری سے نجات پانے والے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 93 ہزار 838 تک جا پہنچی ہے، تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1570 افراد کو ہسپتال سے چھٹی مل چکی ہے۔

گجرات میں کورونا کے 1512 نئے مریض کی شناخت

واضح رہے کہ موجودہ وقت میں گجرات میں 14 ہزار 813 فعال کیسز ہیں، ان میں سے 93 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں جبکہ 14 ہزار 720 افراد کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔

گجرات میں اب تک 79 لاکھ 63 ہزار 653 افراد کے نماوں کی جانچ ہو چکی ہے۔

محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں گجرات میں کورونا کے سب سے زیادہ معاملے سور ت میں 204 درج کیے گئے ہیں، احمدآباد میں 302 وڈودرا میں 135 گاندھی نگر میں 38 بھاونگر میں 5، بناس کانٹھا میں 44، راجکوٹ میں 108، سریندر نگر میں 5، پاٹن میں 28، امریلی میں 20، جام نگر میں 12، مہسانہ میں 74 اور کچھ میں 28 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details