اردو

urdu

ETV Bharat / state

گجرات: کورونا پازیٹیو کی تعداد 144 پر پہنچی

گجرات میں کورونا وائرس کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے، 19 مارچ کو گجرات میں کورونا کا پہلا معاملہ سامنے آیا تھا، جو اب تیزی سے ہر روز بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ جس کی وجہ سے اب گجرات میں کورونا متاثرین کی تعداد 144 پر پہنچ گئی ہے، جبکہ اب تک 11 افراد کی کوروناوائرس کے سبب موت ہو چکی ہے۔

کورونا
کورونا

By

Published : Apr 6, 2020, 1:26 PM IST

کل شام سے 16 نئے مثبت کیسس درج کیے گئے ہیں جو کہ کل شام میں تعداد 128 تھی ۔

کورونا وائرس کے تعلق سے آج پرنسپل سیکریٹری ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر گجرات ڈاکٹر جینتی روی نے ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کورونا وائرس کے بڑھتی تعداد کے تعلق سے جانکاری دی اور کہا کہ گجرات میں آنے والے دن امتحانات کے ہیں۔

لسٹ

ہمیں کورونا سے بچنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کی ضرورت ہے، تاہم ہوسٹ اسپوٹ بھی اس لیے بنا دیے گئے ہیں تاہم اس تعلق سے اسٹیٹ کنٹرول روم نے ایک لسٹ جاری ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ اب تک گجرات میں 144 مثبت کیس ہوچکے ہیں، اور کورونا وائرس سے اب تک 11لوگوں کی گجرات میں موت ہو چکی ہے۔

لسٹ

احمدآباد، سورت، بھاؤنگر اور وڈودرا میں جیسے شہروں میں کورونا کے سبب 11 افراد کی موت ہو چکی ہے اور گجرات میں نئے 16 مثبت معاملے سامنے آئے ہیں، تاہم

  • احمدآباد میں64
  • سورت میں 17
  • راجکوٹ میں 10
  • وڈودرا میں12
  • گاندھی نگر میں 13
  • کچھ میں 2
  • بھاونگر میں 13
  • مہسانہ 2
  • گیر سوم ناتھ 2
  • پوربند 3
  • پنچ مہال 1
  • پاٹن میں 1
  • چھوٹا ادے پور 1
  • جام نگر 1
  • موربی میں 1 معاملہ درج کیا گیا ہے۔

کورونا سے اب تک گجرات میں مرنے والوں کی تعداد 11 ہوئی ہے۔

  • احمدآباد 5
  • سورت 2
  • بھاونگر2
  • وڈودرا 1
  • پنچ مہال 1

تاہم اب تک گجرات میں کل 15284 افرادکو کورنٹین کیا گیا ہے۔ جس میں سے 418 افراد کو کورنٹین کے خلاف ورزی کرنے پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

اب تک گجرات میں کورونا کے لیے کل 2714 لوگوں کا لیبوریٹری چیک اپ کرایا گیا ہے، جس میں سے 144 مثبت اور 2531 منفی معاملے درج کیے گئے ہیں، تاہم فی الحال 38 ٹیسٹ زیر التوا ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details