کورونا وائرس سے اب تک گجرات میں 3 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جس کے سبب گجرات میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 3419 تک پہنچ گئی ہے۔
گجرات میں کورونا کے 1411 نئے معاملے گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 افراد ہلاک ہوئے ہیں تو وہیں 24 گھنٹوں کے دوران گجرات کورونا وائرس کے 1411 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
گجرات میں اب تک کل 133219 پازیٹو معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ گجرات میں کورونا کو شکست دے کر اپنے گھر جانے والوں کی کل تعداد 113140 پہنچ گئی ہے۔ تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1231 افراد کو ہسپتال سے ڈسچارج کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: گجرات میں کورونا کے 1442 نئے کیسز
واضح رہے کہ موجودہ وقت میں گجرات میں کورونا کے 16660 معاملے ایکٹیو ہے ان میں سے 86 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں تو وہیں 16574 افراد کی حالت مستحکم ہے۔
گجرات میں کورونا وائرس کے اب تک 4232808 ٹیسٹ ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں گجرات میں کورونا کے سب سے زیادہ معاملے سور ت میں 178
- احمد آباد میں 160
- وڈودرا میں 92
- گاندھی نگر میں 26
- بھاونگر میں 31
- بناس کانٹھا میں 36
- راج کوٹ میں 112
- سریندر نگر میں 34
- پاٹن میں 27
- امریلی میں 30
- جام نگر میں81
مہسانہ میں 52 اور کچھ علاقوں سے 34 معاملے درج کیے گئے ہیں۔