گجرات کے معروف شہر سورت میں کورونا کی وجہ سے تشویش ناک حالت ہے۔
ریاست میں اب تک اس مہلک وبا سے 2978 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔اور 74551 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔جب کہ 2121751 کے کورونا ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔
گجرات کے معروف شہر سورت میں کورونا کی وجہ سے تشویش ناک حالت ہے۔
ریاست میں اب تک اس مہلک وبا سے 2978 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔اور 74551 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔جب کہ 2121751 کے کورونا ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1272 نئے کیسز اور 14 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔وہیں 1050 افراد کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔اور 75800 کورونا ٹیسٹ ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ موجودہ وقت میں گجرات میں 15072 ایکٹیو کیسز ہے ان میں سے 86 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں جب کہ 14986 افراد کی حالت مستحکم ہے۔
محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں گجرات میں کورونا کے سب سے زیادہ معاملے سورت میں 178 احمدآباد میں 145 وڈودرا میں 97 گاندھی نگر میں 13 بھاونگر میں 27 بناس کانٹھا میں 23 راج کوٹ میں 82 سریندر نگر میں 8 پاٹن میں 15 امریلی میں 30 جام نگر میں 81 اور مہسانہ میں 19،کچھ میں 22 معاملے سامنے آئے ہیں۔