اردو

urdu

ETV Bharat / state

نرمدا ڈیم کے دروازے کھولنے سے حالات خراب - سردار سروور ڈیم کی آبی سطح 111.30 میٹر تھی

گجرات میں موسلا دھار بارش کے بعد نرمدا ڈیم کے گیارہ دروازوں کو کھول دیا گیا۔

نرمدا ڈیم کے دروازے کھول دیے گیے

By

Published : Aug 9, 2019, 1:00 PM IST

گجرات میں شدید بارش کی وجہ سے نرمدا ڈیم کے 11 دروازے کھول دیئے گئے ہیں، جس کی وجہ سے ڈیم کے اطراف کے علاقے زیر آب ہوگئے ہیں، پہلی بار نرمدا ڈیم کی سطح آب کو 131 میٹرز ریکارڈ کیا گیا ہے۔

گجرات میں موسلا دھار بارش
گجرات میں شدید بارش کی وجہ سے گورا اور کیوڑیا کو ملانے والا پل بھی ڈوب گیاہے۔

کیوڑیا کالونی میں نرمدا کے قریب سروور ڈیم میں پانی کی سطح جمعہ کے روز 131 میٹر تک بڑھ گئی، جو گذشتہ دو برسوں میں سب سے زیادہ ہے۔ پچھلے 15 دنوں سے یہاں کے آبی ذخائر والے علاقوں میں شدید بارش کے بعد سطح آب میں اضافہ ہورہا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ برس اسی ماہ میں ، سردار سروور ڈیم کی آبی سطح 111.30 میٹر تھی اور پانی کا ذخیرہ موجودہ ذخائر کا نصف حصہ تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details