کورونا وائرس سے اب تک گجرات میں 3600 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جس کے سبب ریاست میں ہلاک شدگان کی کل تعداد 3620 ہو گئی ہے ۔
گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران11 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ وہیں 1191 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 1279 افراد صحتیاب ہوکر اپنےگھر لوٹ گئے ہیں۔
گجرات : کورونا کے 1191 نئے کیسز گجرات : کورونا کے 1191 نئے کیسز ریاست میں اب تک کل 157474 پازیٹیو معاملات سامنے آئے ہیں جبکہ کورونا کو شکست دے کر اپنے گھر جانے والوں کی کل تعداد 139149 ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ موجودہ وقت میں گجرات میں 14705معاملے ایکٹیو ہے ان میں سے92 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں وہیں 14613 افراد کی حالت مستحکم ہے۔
گجرات میں کورونا وائرس کے اب تک 5269542 ٹیسٹ ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں گجرات میں کورونا کے سب سے زیادہ معاملے سور ت میں178 احمدآباد میں 175 وڈودرا میں 83 گاندھی نگر میں 26 بھاونگر میں 11 بناس کانٹھا میں 21 راجکوٹ میں 33 سریندر نگر میں 19 پاٹن میں 27 امریلی میں 25 جام نگر میں 51 اور مہسانہ میں 37 کچھ میں 23 معاملے درج ہوئے ہیں۔