ریاست گجرات میں کورونا کے معاملے آہستہ آہستہ کم ہوتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کورونا سے ہلاک ہونے والے معاملے بھی کم ہو رہے ہیں، اور ڈسچارج ہونے والے مریضوں کی تعداد میں بہت تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
گجرات میں 1175 نئے کیسز درج ہوئے ہیں خیال رہے کہ کورونا وائرس سے اب تک گجرات میں 3500 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جس کے سبب گجرات میں اب تک کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 3598 ہوگئی ہے۔
گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 افراد ہلاک ہوئے ہیں تو وہیں 24 گھنٹوں کے دوران گجرات کورونا وائرس کے اب تک کے سب سے زیادہ 1175 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
گجرات میں 3500 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں گجرات میں اب تک کل 155098 پازیٹو معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ گجرات میں کورونا کو شکست دے کر اپنے گھر جانے والوں کی کل تعداد 136541 ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1414 افراد کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے، تاہم موجودہ وقت میں گجرات میں 14959معاملے ایکٹیو ہیں، ان میں سے 79 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں وہیں 14880 افراد کی حالت مستحکم ہے۔
گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 افراد ہلاک ہوئے ہیں تو وہیں 24 گھنٹوں کے دوران گجرات کورونا وائرس کے اب تک کے سب سے زیادہ 1175 نئے معاملے سامنے آئے ہیں گجرات میں کورونا وائرس کے اب تک 5165670 ٹیسٹ ہوئے ہیں۔
گجرات محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں گجرات میں کورونا کے سب سے زیادہ معاملے سورت میں 174 احمدآباد میں 165 وڈودرا میں 77 گاندھی نگر میں 19 بھاونگر میں 14 بناس کانٹھا میں 11 راجکوٹ میں 76 سریندر نگر میں 23 پاٹن میں 23 امریلی میں 28 جام نگر میں 60 اور مہسانہ میں 37 کچھ میں 20 معاملے درج ہوئے ہیں۔