اردو

urdu

ETV Bharat / state

گجرات: کورونا کے 1120 نئے معاملے

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 1120 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ 6 افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں۔

گجرات: کورونا کے 1120 نئے معاملے
گجرات: کورونا کے 1120 نئے معاملے

By

Published : Nov 13, 2020, 12:25 PM IST

ریاست گجرات میں کورونا کا قہر مسلسل جاری ہے، اس دوران گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 1120 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ 6 افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں اس کے ساتھ ہی ریاست میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کل تعداد 3700 سے تجاوز کر گئی ہے ۔


گجرات میں اب تک کل 184964 پازیٹو معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ گجرات میں کورونا کو شکست دے کر اپنے گھر جانے والوں کی کل تعداد 168858 پر پہنچ گئی ہے.

واضح رہے کہ موجودہ وقت میں گجرات میں 12321 معاملے ایکٹیو ہے ان میں سے 69 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں جبکہ 12252 افراد کی حالت مستحکم ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں گجرات میں کورونا کے سب سے زیادہ معاملے سور ت میں 141 احمدآباد میں 181 وڈودرا میں 88 گاندھی نگر میں 38 بھاونگر میں 8 بناس کانٹھا میں 43 راجکوٹ میں 77 سریندر نگر میں 21 پاٹن میں 38 امریلی میں 21 جام نگر میں 18 مہسانہ میں 72 کچھ میں 18 معاملے درج ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details