کورونا وائرس سے اب تک گجرات میں 4100 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جس کے سبب اب تک گجرات میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 4211 پر پہنچ گئی ہے۔ گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جہاں 8 افراد ہلاک ہوئے ہیں تو وہیں گزشتہ ایک دن کے دوران گجرات میں کورونا وائرس کے اب تک کے سب سے زیادہ 1115 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
گجرات میں کورونا وائرس کے 1115 نئے معاملے
گجرات میں کورونا وائرس کا قہر مسلسل جاری ہے۔ جہاں گزشتہ ایک روز میں کورونا وائرس کے 1115 نئے معاملے درج کیے گئے ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ کورونا سے شفایاب ہوکر ڈسچارج ہونے والے مریضوں کی تعداد میں بھی کافی تیزی سے اضافہ درج کیا جارہا ہے۔
گجرات میں اب تک کل 232188 پازیٹیو معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ گجرات میں کورونا کو شکست دے کر اپنے گھر جانے والوں کی کل تعداد 215528 پر پہنچ گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1305 افراد کو اسپتال سے صحت یاب ہوکر ڈسچارج کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ فی الحال گجرات میں 12449 معاملے ایکٹیو ہیں، ان میں سے 65 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔ وہیں 12384 افراد کی حالت ہوئی مستحکم ہے۔ گجرات میں کورونا وائرس کے اب تک 8889965 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔
گجرات کے محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں گجرات میں کورونا کے سب سے زیادہ معاملے احمدآباد میں 224، سورت میں 138، وڈودرا میں 103، گاندھی نگر میں 29، بھاؤنگر میں 23، بناس کانٹھا میں 18، راجکوٹ میں 101، سریندر نگر میں 19، پاٹن میں 13، امریلی میں 7، جام نگر میں 13، مہسانہ میں 50، جب کہ کَچھ میں 23 معاملے درج ہوئے ہیں۔