اردو

urdu

ETV Bharat / state

گجرات: کورونا وائرس سے مزید گیارہ افراد کی موت - کل کیسز 3500 سے متجاوز

گجرات میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کووِڈ 19 کے سبب سات خواتین سمیت 11 افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ 247 مزید نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

11 deaths, 247 new cases of coronavirus in gujarat
گجرات میں کورونا کے سبب 11 اموات، 247 نئے کیسز

By

Published : Apr 28, 2020, 12:08 AM IST

ریاست گجرات میں پانچ اموات احمدآباد میں جبکہ چار سورت میں اور ایک ایک بڑودہ اور بناسکانٹھا میں ہوئی ہے۔

اب تک ہوئی کل اموات کی تعداد بڑھ کر 162 ہوگئی ہے جبکہ کل کیسز کی تعداد 3548 ہوگئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 81 افراد کو صحتیاب ہونے کے بعد ہسپتالوں سے چھٹی بھی دی گئی جن میں 72 احمدآباد اور چار سورت کے ہیں۔ اسی کے ساتھ اب تک صحتیاب ہونے والوں کی تعداد مجموعی طور پر 394 ہو گئی ہے۔

محکمہ صحت کی جانب سے آج شام جاری پریس ریلیز کے مطابق 11 افراد میں سے 7 کو سنگین بیماریاں بھی تھیں۔

نئے کیسز میں احمدآباد کے 197 اور سورت کے 30 ہیں۔ ریاست کے 33 اضلاع میں سے 30 متاثر ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details