اس میٹنگ میں شہر کے تزئین کاری کے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ اہم راستوں میں ڈیوائیڈربنانے، ٹریفک سائن بورڈ، روڈ سیفٹی سائن بورڈ وغیرہ لگانے پر روز دیا گیا۔
اس کے علاوہ ڈسٹرک مجسٹریٹ نے مہم چلا کر کارپوریشن کی زمین پر لگے ہوئے ہورڈنگ کو سات دنوں کے اندر ہٹانے کی ہدایت جاری کی ہے۔
اس کے ساتھ ہی میونسپل کارپوریشن کو سڑک کے کنارے ہورڈنگ لگانے کا ماسٹر پلان تیار کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔
ابھیشیک سنگھ نے شہر کی تزئین کاری کے لیے سرکاری زمین پر تھری ڈی وال پینٹنگ کرانے کی ہدایت دی ہے۔