ضلع گاندربل کے علاقہ بالتل میں زیر تعمیر ٹنل میں کام کررہے سینکڑوں ملازمین نے میگھا کمپنی کے اعلیٰ حکام کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے کیے۔ Workers Protest at Baltal Sonmarg
مظاہرے میں شامل ملازمین نے الزام لگایا کہ گزشتہ چار روز سے موسمی حالات میں تبدیلی آنے کے سبب نہ ہی کوئی طبی سہولیات موجود ہے اور نہ ہی کسی مواصلاتی نظام کا ٹاور موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے اہل خانہ سے بات چیت نہیں کر پاتے ہیں جس کی وجہ سے وہ کافی پریشان ہیں۔ جبکہ بھاری برفباری کی وجہ سے بالتل، سونمرگ میں برفانی تودے گرنے کا خدشہ بھی ہے اور جانی نقصان ہونے کا امکان بھی ہے۔
انہوں نے متعلقہ کمپنی کے ایک عہدیدار نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا 'حق کی آواز اٹھانے پر وہ ہمیں دبانا چاہتے ہیں، جو کہ ناقابل برداشت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کوئی تنخواہ نہیں مانگ رہے ہیں، تنخواہ تو ہمیں مل رہا ہے جبکہ ہم کمپنی کے شکر گزار ہیں کہ ہمیں اس پروجیکٹ میں ملازمت بھی مل چکی ہے۔ بلکہ ہم اپنا وہ حق مانگ رہے ہیں جو کہ انسان کے لئے بہت ضروری ہے۔