اردو

urdu

ETV Bharat / state

’کشمیر کو لداخ سے جوڑنے والی زوجیلا ٹنل مقررہ وقت سے پہلے تیار ہوگی‘ - لداخ - سرینگر شاہراہ

عہدیداروں کے مطابق زوجیلا ٹنل پر سرعت کے ساتھ کام جاری ہے اور اسے مقررہ ڈیڈ لائن 2026 سے قبل ہی مکمل کر لیا جائے گا۔

’کشمیر کو لداخ سے جوڑنے والی زوجیلا ٹنل مقررہ وقت سے پہلے تیار ہوگی‘
’کشمیر کو لداخ سے جوڑنے والی زوجیلا ٹنل مقررہ وقت سے پہلے تیار ہوگی‘

By

Published : Aug 27, 2021, 7:50 PM IST

وادی کشمیر کو خطہ لداخ سے جوڑنے والی 13 کلومیٹر طویل زوجیلا ٹنل پر جاری کام کا جائزہ لینے کے لیے National Highways and Infrastructure Development Corporation (NHIDCL) کے اعلیٰ عہدیداروں سمیت ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل نے جمعہ کو ٹنل کا دورہ کیا۔

’کشمیر کو لداخ سے جوڑنے والی زوجیلا ٹنل مقررہ وقت سے پہلے تیار ہوگی‘

ٹنل پر جاری کام کا جائزہ لینے کے بعد عہدیداروں نے ذرائع ابلاغ کے نمائدوں سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ٹنل کو مقررہ وقت سے پہلے ہی مکمل کر لیا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ سرینگر - لیہہ شاہراہ شدید برفباری کے باعث کئی ماہ تک ٹریفک کی نقل و حمل کے لیے بند رہتی ہے۔ جس کے باعث خطہ لداخ کا زمینی رابطہ ملک کی دیگر ریاستوں /مرکزی زیر انتظام خطوں کے ساتھ منقطع رہتا ہے۔

مقررہ ڈیڈ لائن 2026 سے قبل ہی ٹنل کو مکمل کرنے کے ہدف کو پورا کرنے کے لیے ٹنل پر کام سرعت کے ساتھ جاری ہے۔

مزید پڑھیں:گاندربل میں فعال معاملات میں اضافہ کے بعد ڈی سی کی عوام کو تلقین

عہدیداروں نے بتایا کہ خراب موسمی صورتحال کے باوجود ٹنل پر کام جاری ہے اور عنقریب ہی ٹنل کا کام مکمل کرنے کے بعد لداخ - سرینگر شاہراہ پورے سال ٹریفک کے لیے کھلی رہے گی۔

اس موقع پر ڈی سی گاندربل نے بتایا کہ پورے سال شاہراہ کھلی رہنے سے خطہ لداخ سمیت وادی کشمیر کی معیشت مستحکم ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details