اردو

urdu

ETV Bharat / state

Z-Morh Tunnel Work: زیڈ موڑ سرنگ، امسال عوامی حمل ونقل کی اجازت نہیں - زیڈ موڑ سرنگ کے تعمیراتی کام جاری

زیڈ موڑ سرنگ 6.5 کلومیٹر لمبی تعمیر Z-Morh tunnel 6.5 km being Constructed کی جارہی ہے جبکہ سرنگ تک پہنچنے کے لئے 5 کلومیٹر رابطہ سڑک کی تعمیر Construction of Link Road بھی کی جارہی ہے جس میں ایک لمبا پل جبکہ 20 کے قریب چھوٹے چھوٹے پل کی تعمیر Construction of Small Bridges بھی جاری ہے۔

By

Published : Dec 26, 2021, 7:26 PM IST

سیاحتی مقام سونہ مرگ Tourist place Sonamarg کو سال بھر کھلا رکھنے کے لیے گگنگیر اور سونہ مرگ کے لیے سال 2015 میں زیڈ موڑ سرنگ کی تعمیر شروع کردی گئی تھی۔ چونکہ سیاحتی مقام سونہ مرگ ہر سال سردیوں کے موسم میں برف باری Snowfall in Winter ہونے کے سبب چار ماہ کے لئے بند کر کردی جاتی ہے، کیونکہ گگنگیر سے سونہ مرگ گیارہ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہنگ پارک کے دائرے میں دس سے پندرہ فٹ برف باری ہوتی ہے جس کے لئے اس شاہراہ پر گاڑیوں کی نقل و حرکت مکمل طور پر بند The Movement of Vehicles is Completely Stopped کردی جاتی ہے۔

زیڈ موڑ سرنگ، امسال عوامی حمل ونقل کی اجازت نہیں

اس مسئلہ کو حل کرنے کے لیے مرکزی حکومت نے سال 2015 میں گگنگیر اور سونہ مرگ کو ملانے کے لئے 6.5 کلومیٹر زیڈ موڑ سرنگ کی تعمیر 23 ہزار کروڑ کی رقومات سے شروع کردی تھی۔ مگر دو سال سے زائد عرصہ تک زیڈ موڑ سرنگ کا کام نامعلوم وجوہات کی بنا پر رک گیا تھا، تاہم سال 2020 میں ایپکو نامی تعمیراتی کمپنی نے زیڈ موڑ سرنگ کی تعمیر شدومد سے جاری رکھی ہوئی ہے۔

زیڈ موڑ سرنگ 6.5 کلومیٹر لمبی تعمیر کی جارہی ہے جبکہ سرنگ تک پہنچنے کے لئے 5 کلومیٹر رابطہ سڑک کی تعمیر بھی کی جارہی ہے جس میں ایک لمبا پل جبکہ 20 کے قریب چھوٹے چھوٹے پل کی تعمیر بھی جاری ہے۔

زیڈ موڑ سرنگ پر سردی گرمی دونوں موسموں میں 2 ہزار سے زائد ہنر مند جن میں ماہر انجینئر، مختلف کاموں میں ماہر کاریگر، مشینوں کے آپریٹر، ڈمپر گاڑیوں کے ڈرائیور سمیت دیگر ہنرمند اور ماہر کاریگر دن رات سرنگ کو مکمل کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔

ادھر زیڈ موڑ تعمیر کرنے والی کمپنی کے اعلی حکام نے بتایا کہ سال 2023 دسمبر تک ہمیں کام مکمل کرنے کی تاریخ مقرر کی گئی ہے، تاہم جس رفتار سے ہم کام کررہے ہیں، ہمیں امید ہے کہ 2023 کے جون کے مہینے میں ہم زیڈ موڑ سرنگ کے کام مکمل کرلیں گے۔

ادھر ضلع انتظامیہ گاندربل کی جانب سے اس بات کی جانکاری دی گئی تھی کہ رواں سردی کے موسم میں زیڈ موڑ سرنگ سے سونہ مرگ تک سیاحوں کو جانے اجازت دی جائے گی مگر زیڈ موڑ سرنگ تعمیر کرنے والی کمپنی کے اعلٰی حکام نے اس بات کو نکارتے ہوئے کہا کہ ابھی سرنگ اس قابل نہیں ہے کہ اس میں گاڑیوں کی نقل و حرکت چھوڑی جائے البتہ ایمرجنسی کی صورت میں سوچا جا سکتا ہے۔

سیاحت شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد کا کہنا ہے کہ اگرچہ انتظامیہ نے امسال موسم سرما کے دورانسونہ مرگ کو بحال رکھنے کی بات کہی تھی لیکن معمولی برف باری کے بعد گگنگیر سے سونہ مرگ سڑک پر گاڑیوں کو آمد و رفت کی اجازت نہیں دی جارہی ہے جس کی وجہ سے ان کا روزگار متاثر ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ نےان کے ساتھ مذاق کیا ہے۔ ہوٹل مالکان نے کہا کہ انھوں نے سردیوں کے لیے اپنے ہوٹلوں میں تمام تر انتظامات کئے ہیں اور ان سے کہا جاتا ہے کہ سونہ مرگ کو کھولنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details