اردو

urdu

ETV Bharat / state

Z Morh Tunnel In Sonmarg زید موڈ ٹنل کا افتتاح اکتوبر میں کیا جائے گا، نتن گڈکری - نتن گڈکری کا دورہ سونہ مرگ

وادی کشمیر کے ضلع گاندربل کے سیاحتی مقام سونمرگ کو سال بھر کھلا رکھنے کے لیے مرکزی حکومت نے سنہ 2015 میں زیڈ موڈ ٹنل پر کام شروع کیا۔ اس ٹنل کے اکتوبر 2023 میں مکمل ہونے کی امید ہے۔

z-morh-tunnel-in-sonmarg-will-be-inaugurated-in-octobar-nitin-gadkari
زید موڈ ٹنل کا افتتاح اکتوبر میں کیا جائے گا، نتن گڈکری

By

Published : Apr 10, 2023, 5:31 PM IST

زید موڈ ٹنل کا افتتاح اکتوبر میں کیا جائے گا، نتن گڈکری

گاندربل:سڑک نقل و حمل اور قومی شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے پیر کے روز جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور ممبران پارلیمنٹ کے ساتھ سرینگر-لیہہ ہائی وے پر زوجیلا ٹنل اور زیڈ موڈ ٹنل کے کام کاج کا جائزہ لیا۔ان کے ہمراہ ممبران پارلیمنٹ بھی شریک تھے۔ واضح رہے کہ مشہور سیاحتی مقام سونہ مرگ کو سال بھر کھلا رکھنے کے لیے زیڈ موڈ ٹنل کو تعمیر کیا جارہا ہے اس ٹنل کو اکتوبر 2023 میں مکمل ہونے کی امید ہے۔ گنگن گیر اور سونہ مرگ کو ملانے والی 6.5 کلو میٹر لمبی زیڈ موڈ ٹنل پر تعمیراتی کام شدومد سے جاری ہے تاکہ ٹنل کا کام مقررہ وقت پر مکمل کیا جاسکے۔ اگرچہ موسم سرما کے دوران سونہ مرگ بھاری برفباری کے نتیجے میں تقریباً تین ماہ تک بند ہوجاتا ہے۔

ملک کے مختلف حصوں سے سیرو تفریح پر آنے والے سیاح موسم سرما میں سونہ مرگ کی خوبصورتی کا نظارہ کرنے سے محروم رہتے ہیں۔ سیاح گگن گیر سے ہی واپس لوٹ جاتے ہیں۔ مرکزی سرکار نے سونہ مرگ کو موسم سرما کے دوران کھلا رکھنے کے لیے گگن گیر سے شتکڑی تک 2015 میں 2743 کروڑ روپے کی لاگت سے 6.5کلو میٹر ٹنل پر کام شروع کیا۔ اس پر تعمیراتی کمپنی اپکو کام کررہی ہے۔تعمیراتی کمپنی میں جموں وکشمیر کے 70 فیصد لوگ کام کرہے ہیں جن میں 40 فیصد لوگ گاندربل ضلع کے ہیں۔

مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈکری نے ایل جی منوج سنہا اور ممبر پارلیمنٹ کا ہمراہ روجیلا سنگ کا دورہ کیا اور ٹنل میں جاری کام کاج کا جائزہ لیا ۔انہوں نے کہا کہ ٹنل کے بنے سے وادی کشمیر اور لداخ کے درمیان ہر موسم میں روڈ کنکٹویٹی ممکن ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹنل دفاعی لحاظ سے بہت اہمیت کی حامل ہے۔زوجیلا ٹنل پر کام تیز رفتاری سے جاری ہے اور 40 فیصد سے زیادہ ڈرلنگ مکمل ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پروجیکٹ کو دسمبر 2026 تک مکمل کرنے کی امید ہے۔

مزید پڑھیں:Gadkari Reviews Progress of Zojila Tunnel نتن گڈکری نے زوجیلا ٹنل کی پیشرفت کا جائزہ لیا

واضح رہے کہ مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں جموں و کشمیر اور لداخ میں قومی شاہراہوں اور سڑکوں پر کام کی پیش رفت کا جائزہ لیں گے۔ وزیر ٹرانسپورٹ پارلیمانی مشاورتی کمیٹی کے ارکان کو جموں و کشمیر ار لداخ میں جاری شاہرایوں کے کاموں کے بارے میں بریفنگ دیں گے۔11 اپریل کو گڈکری مرکزی مملکت وزیرڈاکٹر جتیندر سنگھ کے ساتھ جموں-سری نگر قومی شاہراہ کے بانہال-رامبن حصے کا دورہ کریں گے اور کام کی پیشرفت کا معائنہ کریں گے۔ موصوف دوپہر کو ریاسی کے شہر کٹرا اور کٹرا-دہلی ایکسپریس وے میں انٹر موڈل اسٹیشن (آئی ایم ایس) کی تعمیر کے لیے جگہ کا بھی معائنہ کریں گے۔ نتن گڈکری 11 اپریل کی دوپہر نئی دہلی واپس آئیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details