اطلاعات کے مطابق وانگت کنگن کے چار نوجوان نارناگ سے پانچ کلومیٹر دور گورو حاپتنار پیدل مچھلیاں پکڑنے کے لئے گئے تھے۔ تاہم ادھر ایک ریچھ نے ان پر حملہ کیا۔
عینی شاہدین کے مطابق ایک نوجوان کو ریچھ اٹھا کر لے گیا جبکہ دوسرا شخص وہیں بے ہوش ہو گیا۔
انہوں نے بتایا کہ اُن کے باقی ساتھیوں نے اسے کسی طرح پیدل میلوں دور نارناگ پہنچایا جہاں سے گاڑی کے ذریعے اسے ہسپتال لے جاتے وقت راستے میں ہی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی۔ اس حادثے میں چار افراد زخمی ہوئے جنہیں علاج و معالجے کے لیے سرینگر ہسپتال منتقل کیا گیا۔