اردو

urdu

ETV Bharat / state

گاندربل: نوجوانوں نے خود تیار کیا کھیل کود کا میدان - کشمیر نیوز

وادی کشمیر کے وسطی ضلع گاندربل میں کنگن علاقے کی نوجوانوں نے اپنی مدد آپ کے تحت علاقے میں موجود ایک کھیل کے میدان میں از خود چندہ جمع کر کے اسے کھیل کود کے کے لیے تیار کیا۔

youth came forward to renovate playground in ganderbal
نوجوانوں نے خود تیار کیا کھیل کود کا میدان

By

Published : Aug 25, 2020, 8:06 PM IST

خیال رہے کہ امسال شدید برف باری کی بعد اس کھیل کے میدان میں برف اٹھاتے وقت جے سی بی میشین نے میدان کی حالات خراب کی تھی، جس کے بعد مقامی نوجوان کھیل کود میں حصہ نہیں لے پارہے تھے۔

دیکھیں ویڈیو-

مقامی نوجوانوں کا کہنا ہے کہ انھوں نے کچھ پیسے جمع کرکے کے مزدور اور اور مشین وغیرہ لگا کر میدان کی دوبارہ مرمت کی، جس کے بعد اس میدان میں ایک بار پھر سے کھیل کود کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

مقامی کھلاڑیوں نے الزام عائد کیا ہے کہ اس میدان میں ایک چین جنگ روم زیر تعمیر ہے، جس پر محکمہ اریگیشن اینڈ فلڈ کنٹرول محکمہ نے کام روک دیا ہے۔'

نوجوانوں نے تیار کیا کھیل کا میدان

انہوں نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ، 'اگر ضلع بھر میں کئی جگہوں پر نالہ سندھ کے بالکل قریب ناجائز تعمیرات کھڑی کیے جا رہے ہیں اور ان کا کام شد و مد سے جاری ہے، تو سرکاری کام پر روک تھام کیوں کی گئی ہے۔؟'

مزید پڑھیں:

بورڈ امتحانات کے لئے کیا واقعی طلبہ تیار ہیں؟

انہوں نے کہا کہ، 'انتظامیہ کو جلد سے جلد ایسے کاموں میں مداخلت کرکے نوجوان کھلاڑیوں کو کھیل کود میں موقع دینا چاہیے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details