اردو

urdu

ETV Bharat / state

Youm e Ashura Procession گاندربل میں عاشورہ کا ماتمی جلوس برآمد - ذوالجناح کے جلوس

حضرت امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں نے میدان کربلا میں اسلام کی بقاء کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے ایسی مثال قائم کی جس نے رہتی دنیا تک حق و باطل کا معیار طے کر دیا۔

youm-e-ashura-procession-in-ganderbal-with-full-zeal-and-religious-fervour
گاندربل میں عاشورہ کا ماتمی جلوس برآمد

By

Published : Jul 29, 2023, 10:46 PM IST

اندربل میں عاشورہ کا ماتمی جلوس برآمد

گاندربل:وادی کشمیر کے سبھی علاقوں کے ساتھ ساتھ گاندربل کے ڈب علاقے میں بھی عاشورہ کے موقع پر حضرت امام حسینؓ کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ایس پی گاندربل سمیت کئی پولیس و سول محکموں کے افسران نے عزاداروں میں کھانے پینے کی چیزیں تقسیم کیے۔ ذوالجناح کے جلوس میں ہزاروں عزاداروں نے شرکت کی۔

گاندربل میں شعیہ آبادی والے علاقے یعنی ڈب میں بھی یوم عاشورہ کے موقع پر ماتمی جلوس نکلا اور بعد میں یہ جلوس امام باڑہ میں اختتام پذیر ہوا۔ماتمی جلوسوں میں شبیہ علم، ذوالجناح اور شبیہ تابوت شامل تھے جبکہ عزادار نوحہ خوانی اور سینہ کوبی کر رہے تھے۔ جلوسوں کے راستوں پر جگہ جگہ سبیلوں کا اہتمام کیا گیا تھا۔

اس موقع پر پولیس نے سیکورٹی کے اچھے انتظامات کیے تھے، جبکہ محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی، محکمہ صحت کے علاوہ دیگر کئی محکموں نے عزاداروں کے لئے انتظامات کیے تھے۔ اس موقع پر ایس پی گاندربل نے از خود موقع پر موجود رہکر عزاداروں میں ریفریشمنٹ تقسیم کی۔دریں اثنا، شیعہ عزاداروں نے علاقہ میں معیاری انتظامات کو یقینی بنانے پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں:

عاشورہ، محرم کا 10 واں دن، دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے گہری تاریخی اور روحانی اہمیت رکھتا ہے، یہ ہمارے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے پیارے نواسے حضرت امام حسینؓ کی حق کے لیے عظیم جدوجہد، قربانی اور شہادت کا دن ہے، اس روز امام حسین علیہ السلام نے اپنے اصحاب اور اہل بیت کے ساتھ کربلا کی جنگ میں ظلم، جبر اور ناانصافی کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا۔
یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ظلم و جبر کے خلاف کھڑا ہونا ایک مسلمان کا اخلاقی فرض ہے، ان کا لازوال پیغام آج ہمارے ساتھ گونجتا ہے، جو ہمیں اپنی زندگی کے تمام پہلووں میں انصاف، ہمدردی اور استقامت کے اصولوں کو برقرار رکھنے کی ترغیب دیتا ہے

ABOUT THE AUTHOR

...view details