وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں محکمۂ زراعت نے فوج کی 34 آسام رائفلز کے اشتراک سے ضلع کے گنڈ علاقے میں ’’ہائیڈروپونکس‘‘ کے عنوان سے ایک ورک شاپ منعقد کیا جس میں درجنوں مقامی کسانوں نے شرکت کی۔
گاندربل: ہائیڈروپونکس پر ورک شاپ منعقد ورک شاپ میں فوج اور محکمۂ زراعت کے ماہرین نے کسانوں کو جدید تکنیک سے آگاہ کرنے کے علاوہ سبزیاں اگانے کے نئے طریقے سکھائے۔
موضوع ’’ہائیڈرو پونکس‘‘ کی نسبت سے ماہرین نے کسانوں کو مٹی کا استعمال کیے بغیر ریت، گملوں اور پلاسٹک کے تھیلوں میں سبزیاں اگانے کے جدید طریقے سکھائے۔
مزید پڑھیں:گاندربل: غیر قانونی طور ریت اور باجری نکالنے والوں کے خلاف کارروائی
دریں اثناء، ورک شاپ میں مقامی کسانوں نے محکمۂ زراعت کے افسران سے کسانوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا جس پر افسران نے یقین دہانی کی کہ کسانوں کو درپیش مشکلات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔