اردو

urdu

ETV Bharat / state

Nasha Mukt Bharat Abhiyaan: گاندربل میں نشہ مکت بھارت ابھیان کے تحت ورکشاپ کا انعقاد - Nasha Mukt Bharat Abhiyaan Campaign held in Ganderbal

محکمہ سماجی بہبود نے ضلع انتظامیہ اور SRDGVV کے تعاون سے گاندربل کے ٹاؤن ہال میں 'نشہ مکت بھارت ابھیان' کے تحت یک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا، جس میں منشیات کے استعمال اور اس لعنت سے چھٹکارا پانے کے طریقوں سے لوگوں کو آگاہ کیا گیا workshop held in Ganderbal under Nasha Mukt Bharat Abhiyan۔

Nasha Mukt Bharat Abhiyaan
Nasha Mukt Bharat Abhiyaan

By

Published : Mar 5, 2022, 9:51 PM IST

گاندربل:جموں و کشمیر کے گاندربل میں نشہ مکت بھارت ابھیان کے تحت یک روزہ ورکشاپ اور بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت کریتکا جیوتسنا نے کی Nasha Mukt Bharat Abhiyaan Campaign held in Ganderbal۔

ویڈیو دیکھیے۔

یہ ورک شاپ محکمہ سماجی بہبود نے ضلع انتظامیہ اور SRDGVV کے تعاون سے ٹاؤن ہال میں منعقد کیا گیا جس کا مقصد شرکاء کو منشیات کی روک تھام اور اس لعنت سے چھٹکارا پانے کے طریقوں کے بارے میں آگاہ کرنا تھا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے تقریب کے دوران منشیات برآمد کرنے والے کچھ افراد کو مبارکباد دی اور جنرل منیجر، ڈسٹرکٹ انڈسٹریز سنٹر، گاندربل کو ہدایات دیں۔

انہوں نے کہا کہ وقت کی اہم ضرورت ہے کہ ضلع سے منشیات کی لعنت سے چھٹکارا پانے کے لیے اجتماعی طور پر کوششیں کی جائیں۔

تقریب میں دیگر افسران اور معززین نے شرکت کی۔ اس موقع پر اے ایس پی گاندربل، ڈاکٹر عمر جان، ماہر نفسیات ڈسٹرکٹ ہسپتال گاندربل، اسسٹنٹ ڈائریکٹر دستکاری گاندربل، محمد وسیم مرزا، منصف جوڈیشل کورٹ گاندربل، آئی سی پی ایس، آئی سی ڈی ایس کے عملہ کے علاوہ ضلع کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں:

تقریب کا اختتام تمام شرکاء کے اس عہد کے ساتھ کیا گیا کہ ضلع گاندربل کو پولیس، ضلعی انتظامیہ اور معاشرے کے دیگر طبقات کے فعال تعاون سے منشیات سے پاک کیا جائے گا۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details