اردو

urdu

ETV Bharat / state

گاندربل: 100 بیڈز پر مشتمل زچہ بچہ ہسپتال کا کام برسوں سے نامکمل

وسطی ضلع گاندربل کے کنگن میں 100 بیڈز پر مشتمل ہسپتال کا تعمیراتی کام مکمل ہونے کے باوجود اسے عوام کے لیے شروع نہیں کیا گیا ہے جس کے سبب علاقے کے لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا ہے۔

برسوں سے 100 بیڈز پر مشتمل زچہ بچہ ہسپتال کا کام نامکمل
برسوں سے 100 بیڈز پر مشتمل زچہ بچہ ہسپتال کا کام نامکمل

By

Published : Jun 16, 2021, 11:57 AM IST

ذرائع کے مطابق کنگن میں انتظامیہ کی جانب سے 28 کروڑ روپیے کی لاگت سے 100 بیڈز پر مشتمل زچہ بچہ ہسپتال پر سنہ 2007 میں کام شروع کیا گیا، تاکہ کنگن اور گاندربل سے ملحقہ علاقوں کی زچگی میں مبتلا خواتین کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

برسوں سے 100 بیڈز پر مشتمل زچہ بچہ ہسپتال کا کام نامکمل

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ 15 برس کا عرصہ بیت گیا، لیکن ہسپتال کو اب تک شروع نہیں کیا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے زچگی والی خواتین کو دیگر ہسپتالوں کا رخ کرنا پڑتا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ کروڑوں روپیے کی لاگت سے ہسپتال کی عمارت پر کام شروع کیا گیا تھا تاکہ سب ضلع کی وسیع آبادی کے ساتھ ساتھ امرناتھ یاتری اور سرینگر لیہہ شاہراہ پر سفر کرنے والے لوگوں کے لیے بہتر طبی سہولیات فراہم ہوسکے'۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ 'بلڈنگ کا کام کافی وقت پہلے مکمل ہوا ہے اب دیکھ ریکھ نہ ہونے کی وجہ سے یہ بھی خستہ حالی کا شکار ہے۔ لوگوں نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے اپیل کی کہ 'ہسپتال کی تکمیل میں اقدامات کئے جائیں تاکہ عوام کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details