وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے کنگن علاقے میں ریچھ کی موجودگی سے لوگوں میں کافی خوف پیدا ہوگیا ہے۔ ریچھ کی موجودگی کی اطلاع مقامی باشدوں نے محکمۂ وائلڈ لائف کو دی جنہوں نے ریچھ کو پکڑنے کے لیے فوری طور علاقے میں ٹیم روانہ کر دی۔ Searching Bear in Ganderbal
محکمۂ وائلڈ لائف کنٹرول روم انچارج شبیر احمد نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ہفتہ کی شام علاقے میں ریچھ کی موجودگی کی خبر موصول ہوتے ہی انہوں نے ٹیم کو پنزن علاقہ روانہ کر دیا تاہم شام کے وقت اندھیرے کی وجہ سے آپریشن شروع نہیں کر پائے۔