وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں منی سیکریٹریٹ کے کانفرنس ہال میں ہفتہ وار بلاک دیوس کا انعقاد کیا گیا جس میں اے ڈی سی سمیت مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
گاندربل کے منی سیکریٹریٹ میں ہفتہ وار بلاک دیوس کا انعقاد بلاک دیوس میں صفا پورہ کے سرپنچوں اور پنچوں نے ضلع انتظامیہ کے افسران کو بنیادی ضروریات بالخصوص پانی کی فراہمی میں بہتری، سڑکوں کی مرمت، ٹرانسفارمرز کی اپ گریڈیشن، خراب بجلی کے کھمبوں اور تاروں کی مرمت سمیت دیگر مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔
اے ڈی ڈی سی نے پی آر آئیز کی جانب سے بیان کیے گئے مسائل کو سننے کے بعد کہا کہ ’’بلاک دیوس کے انعقاد کا اصل مقصد عوام تک پہنچنا اور ان کی شکایات اور مسائل دور کرکے انہیں راحت پہنچانا ہے۔‘‘
مزید پڑھیں:گاندربل: نالہ سندھ سے غیر قانونی طور پر ریت وباجری نکالنے میں ریت مافیا مصروف
انہوں نے پی آر آئیز کو یقین دلایا کہ عوام کو درپیش مسائل کو متعلقہ محکموں کی نوٹس میں لاکر انتظامیہ کے دائرہ اختیار میں داخل سبھی مسائل کا فوری طور ازالہ کیا جائے گا۔