گاندربل (جموں و کشمیر) :وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں شالی، مکئی اور مختلف اقسام کے پھلوں کے ساتھ ساتھ اب گزشتہ کئی برسوں سے کسان تربوز کی کاشت انجام دے رہے ہیں۔ ضلع گاندربل کے بٹوینا نامی علاقے کے کئی کسان گزشتہ برسوں سے تربوز کی کاشت انجام دے رہے ہیں۔ تربوز کے قریب چار اقسام کی کاشت انجام دینے والے کسانوں کو رواں برس بہتر آمدن کی امید ہے۔
تربوز کی کاشت کر رہے کسانوں نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ قریب پانچ برسوں سے وہ تربوز کی کاشت کر رہے ہیں اور فی الوقت پانچ سے چھ اقسام کے تربوز کی کاشت کی جا رہی ہے اور بہتر فصل کے لیے کسان مختلف ذرائع کو بروئے کار لا رہے ہیں۔ بٹوینہ علاقے کے ایک کسان نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں تربوز کی کھپت کے پیش نظر انہوں نے بھی تربوز کی کاشت کا آغاز کیا تاہم انکا دعویٰ ہے کہ اس سے انہیں بہتر آمدن حاصل نہیں ہو رہی۔ انہوں نے کہا کہ رواں برس بہتر فصل اور مارکیٹ میں اس کی اچھی قیمت کے پیش نظر انہیں رواں برس بہتر آمدن کی توقع ہے۔