جموں و کشمیر: ضلع گاندربل کے مانسبل علاقے میں وہاب کلچرل سوسائٹی، حاجن اور ادبی مرکز کمراز کے اشتراک سے جشنِ زریں تقریبات کے سلسلے کے تحت یک روزہ تھیٹر کانفرنس کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ One Day Theatre Conference at Manasbal Ganderbal کانفرنس میں جموں و کشمیر سے وابستہ درجنوں تھیٹر اداکاروں، ہدایتکاروں اور ڈراما نگاروں نے شرکت کی۔
کانفرنس کا آغاز ساغر سرفراز کی جانب نعت نبیﷺ سے ہوا۔ پہلی نشست کی صدارت نامور ڈرامہ نگار اور ہدایت کار بشیر دادا نے انجام دی جبکہ ڈاکٹر عارف، شبیر مجاہد اور ادبی مرکز کمراز کے صدر محمد امین بٹ بھی ایوان صدارت میں موجود رہے۔ Wahab Cultural Society Organised Theatre Conference وہاب کلچرل سوسائٹی حاجن کے صدر ڈاکٹر ریاض الحسن نے استقبالیہ خطبہ پیش کیا۔ نامور تھیٹرسٹ جناب فیاض دلبر نے اپنے خطبہ میں تھیٹر کی تاریخ پر مفصل روشنی ڈالی جس پر مباحثہ بھی ہوا اور اس میں متعدد فنکاروں نے حصہ لیا۔ معروف ادیب غلام نبی شاکر نے 'جدید کشمیری ڈرامہ' کے عنوان سے ایک مقالہ پیش کیا۔