اردو

urdu

ETV Bharat / state

Safapora Cleanliness Drive: صفا پورہ، گاندربل میں صفائی مہم - گاندربل صفائی مہم

ضلع گاندربل کے مانسبل علاقے میں مقامی باشندوں، پی آر آئی ممبران نے مانسبل جھیل کے کناروں، پبلک مقامات کی صفائی انجام دی اور لوگوں سے اپنے گھروں کے ساتھ ساتھ آس پاس کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کی بھی تلقین کی۔ Volunteer Cleanliness Drive in Safapora

صفا پورہ، گاندربل میں صفائی مہم
صفا پورہ، گاندربل میں صفائی مہم

By

Published : Feb 24, 2023, 7:53 PM IST

صفا پورہ، گاندربل میں صفائی مہم

گاندربل:وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں مقامی باشندوں، پی آر آئی ممبران نے معروف مانسبل جھیل کے نزدیک رضاکارانہ طور صفائی مہم کے ذریعے لوگوں کو آس پاس کا ماحول صاف ستھرا رکھنے کا پیغام پہنچانے کی کوشش کی۔ ضلع کے مانسبل علاقے میں شروع کی گئی صفائی مہم میں مقامی باشندوں، اوقاف کمیٹی ممبران سمیت پنچ، سرپنچ صاحبان نے شرکت کی۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی پی آر آئی ممبران نے کہا کہ ’’اپنی مدد آپ‘‘ کے جذبہ کے تحت انہوں نے مقامی اوقاف کمیٹی ممبران کے ہمراہ صفائی مہم شروع کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی اداروں، خاص کر میونسپل عملہ کی جانب سے سڑکوں، پبلک مقامات کی پوری طرح سے صفائی انجام نہیں دی جا رہی جس کے سبب سیاحتی اہمیت کے حامل صفاپورہ علاقے کی شبہہ متاثر ہو رہی ہے۔ انہوں نے کوڑا کرکٹ کو صاف نہ کیے جانے پر متعلقہ محکمہ کی تنقید کرتے ہوئے مقامی باشندوں کو بھی مورد الزام ٹھہرایا۔

صفائی مہم میں شریک لوگوں کا کہنا ہے کہ سنگل یوز پلاسٹک پر پابندی عائد کیے جانے باوجود پالیتھین کے بڑھتا استعمال نہ صرف ماحول بلکہ لوگوں کے لیے کافی موذی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں نے از خود رضاکارانہ طور سڑکوں، پارکس خاص کر مانسبل جھیل کے کناروں پر کوڑا کرکٹ خصوصاً پلاسٹک کو صاف کرکے لوگوں تک ’’صاف صفائی کا خیال رکھنے‘‘ کا پیغام پہنچانے کی پہل کی۔

مزید پڑھیں:Cleanliness Drive by MC Tral حضرت ابوبکر صدیقؓ کے عرس کے پیش نظر ترال میں صفائی مہم کا آغاز

انہوں نے حکومتی اداروں سے سڑکوں کے کنارے اور عوامی مقامات پر کوڑے دان نصب کرنے کی بھی اپیل کی، وہیں انہوں نے متعلقہ محکمہ سے وقتاً فوقتاً ان جگہوں پر جمع گندگی اور غلاظت کو صاف کرنے کی بھی اپیل کی۔ صفائی مہم میں شریک پی آر آئی ممبران نے عوام الناس سے اپنے گھروں کے ساتھ ساتھ پبلک مقامات کو بھی صاف رکھنے کی پر زور اپیل کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details