اردو

urdu

By

Published : Nov 20, 2022, 9:07 AM IST

ETV Bharat / state

Vehicular Movement to Thajwas Glacier Restricted سونمرگ میں تھجواس گلیشیر تک گاڑیوں کی آمد و رفت پر پابندی

سونمرگ میں تھجواس گلیشیر تک تمام گاڑیوں کی آمد و رفت پر پابندی اور نئی تعمیراتی سرگرمیوں اور پرانے ڈھانچوں کی مرمت پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ Vehicular Movement to Thajwas Glacier Restricted

Etv Bharat
Etv Bharat

گاندربل: وسطی کشمیر کے سونمرگ کے سیاحتی مقام تھجواس گلیشیر تک گاڑیوں کی آمدو رفت کیلئے مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ حکم نامہ ماحولیاتی حساسیت کے پیش نظر لیا گیا ہے۔ وہیں اس دوران سونمرگ میں تعمیراتی سرگرمیوں اور پرانے ڈھانچوں کی مرمت پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ حکم نامہ 2017 کے عدالتی فیصلے کے تعمیل کے پیش نظر جاری کیا گیا جب کہ اس دوران سونمرگ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے تمام فیلڈ افسران اور انجینرنگ ونگ کو باضابطہ حکم نامہ جاری کیا کہ وہ سونمرگ میں کسی بھی نئے تعمیراتی سرگرمیوں اور پرانے ڈھانچوں کی مرمت کرنے پر پوری نظر رکھے۔ اگر کوئی بھی اس کے خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا گیا تو اس کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس دوران ٹول پوسٹ پر تعینات اہلکاروں کو بھی ہدایت دی گئی کہ وہ گاڑیوں کی آمد و رفت پر کڑی نظر رکھیں اور سونمرگ میں کسی بھی تعمیراتی مواد سے بھری گاڑی کو اندر آنے کی اجازت نہ دیں۔ اگر اس دوران سونمرگ ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے وابستہ کسی بھی فرد کو اپنی ڈیوٹی انجام دینے سے کوئی بھی کوتاہی پائی گئی اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : SONAMARG TOURISM سیاحتی مقام سونمرگ کا خوبصورت نظارہ

ABOUT THE AUTHOR

...view details