اردو

urdu

ETV Bharat / state

Candle March In Ganderbal ٹارگیٹ کلنگ کے خلاف گاندربل میں کینڈل مارچ - کشمیر اردو نیوز

گاندربل میں ٹارگیٹ کلنگ کے خلاف سول سوسائٹی کے ساتھ ہی سرکاری محکموں کے ملازمین اور گاندربل کونسل کے چیئرمن سمیت تمام کونسلروں نے کینڈل مارچ نکال کر پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا۔ Candle March In Ganderbal

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Oct 16, 2022, 9:31 PM IST

گاندربل: جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں ایک دن قبل کشمیری پنڈت پورن کرشن بھٹ کی ہلاکت کے خلاف سول سو سائٹی کے ساتھ ساتھ کئی سرکاری محکموں کے ملازمین اور میونسپل کونسل گاندربل کے چیئرمن ہلال تانترے کی قیادت میں گاندربل کے سبھی کونسلروں نےموم بتی ہاتھوں میں لے کر گاندربل میں پرامن احتجاج کیا۔ اس دوران احتجاج میں کئی پارٹیوں کے کارکنان اور لیڈران نے شرکت کرکے کشمیر میں حالیہ شہری ہلاکت پر گاندربل میں کینڈل مارچ میں شرکت کی۔

ٹارگیٹ کلنگ کے خلاف گاندربل میں کینڈل مارچ

حملوں کی مذمت کرتے ہوئے ہلال تانترے چیئرمن میونسپل کونسل گاندربل نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ معصوم کشمیری پنڈتوں کی ہلاکتوں کے خلاف آواز بلند کریں۔ انہوں نےکہاکہ ہم شوپیاں میں کشمیری پنڈت کے قتل پر گاندربل میں موم بتی جلا کر احتجاج کر رہے ہیں۔شہریوں پر حملہ بزدلانہ، وحشیانہ اور شرمناک ہے۔ ان لوگوں نے ہلاک ہونے والے پنڈت کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے پولیس پر زور اپیل کی کہ حملہ آوروں کو پکڑ کر انہیں سخت سے سخت سزا دی جائے ۔ Candle March In Ganderbal

یہ بھی پڑھیں : Local hold Candle Light March In Budgam بڈگام میں ٹارگیٹ کلنگ کے خلاف کینڈل مارچ

ABOUT THE AUTHOR

...view details