گاندربل:ضلع گاندربل کے سہی پورہ علاقے میں حضرت شیخ جمال الدین کا عرس عقیدت سے منایا گیا۔ یہ عرس فقیر بزرگ کے یوم وصال کے موقع پر ہر سال منایا جاتا ہے۔ حضرت شیخ جمال الدین کا سالانہ عرس وادی کشمیر کے دور دراز علاقے سہی پورہ میں منایا گیا۔ عقیدت مند کثیر تعداد میں اس عرس میں شمولیت کرتے ہیں۔ بزرگ کے آستانہ عالیہ پر شب خوانی کی گئی اور درود و اذکار، ختمات المعضمات سمیت خاص دعاؤں کے ساتھ ساتھ مرحوم کے تئیں عقیدت کا اظہار کیا گیا۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ عرس ہم بڑے عقیدت اور احترام کے ساتھ مناتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ روایات تقریباً چھے سو سالوں سے چلی آرہی ہے۔ ایک روزہ عرس کے دوران لنگر کا اہتمام بھی کیا گیا۔ مقامی عقیدت مند عقیدے کے طور پر چاول، سبزیاں اور دیگر ضروری اشیاء خود لاکر جمع کر کے لنگر کا اہتمام کرتے ہیں۔ ایک مقامی رہائشی، غلام حن نے بتایا کہ، ہر سال مختلف شعبہ سے تعلق رکھنے والے عقیدت مند ولی کے عرس میں شریک ہونے کے لیے آتے ہیں۔