وسطی کشمیر کے ضلع گاندرربل کے کنگن علاقے میں صوفی بزرگ حضرت بابا بدر الدینؒ کا عرس عقیدت و احترام سے منایا گیا۔
عرس کے موقع پر لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی وہیں، اس موقع پر درود و اذکار اور ختمات المعظمات کی محافل آراستہ کی گئیں۔
اس موقع پر مذہبی شخصیات نے اسلامی تعلیمات اور صوفی ولی حضرت بابا بدر الدینؒ کی سوانح حیات و روحانی کمالات پر مفصل روشنی ڈالی۔