گاندربل:حضرت میاں نعمت اللہ ملتانی میشاہ پادشاہ ؒ کے سالانہ عرس مبارک کے موقع پر وادی کشمیر کے دور دراز علاقوں اور گاندربل کے گرد و نواح سے عقیدت مند کثیر تعداد میں شامل ہوتے ہیں اور بڑے عقیدت اور احترام کے ساتھ عرس مناتے ہیں۔ سالانہ عرس کے موقع پر آستانہ عالیہ پر شب خوانی کی گئی اور رات بھر درود و اذکار، سمیت خاص دعاؤں کے ساتھ ساتھ مرحوم کے تئیں عقیدت کا اظہار کیا گیا۔ Urs Of Hazrat Miyan Nematullah
Urs Of Hazrat Miyan Nematullah: گاندربل میں حضرت میاں نعمت اللہ ملتانی کا سالانہ عرس منایا گیا - ریپورہ لار میں حضرت میاں نعمت اللہ
جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل کے علاقہ ریپورہ لار میں حضرت میاں نعمت اللہ ملتانی میشاہ پادشاہ ؒ کا سالانہ عرس Urs Of Hazrat Miyan Nematullah بڑے عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: Urs Of Syed Baba Ibrahim Sahib: آکھرن کولگام میں سالانہ عرس مبارک کی تقریب
دو روزہ عرس کے دوران ماہ رمضان کو نظر میں رکھتے ہوئے سحری اور افطاری کے لیے لنگر کا اہتمام بھی کیا گیا۔ مقامی عقیدت مند عقیدے کے طور پر چاول، سبزیاں اور گوشت و دیگر ضروری اشیاء خود لاکر جمع کر کے لنگر کا اہتمام کرتے ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ حضرت میاں نعمت اللہ ملتانی میشاہ پادشاہ ؒ صاحب کا عرس پاک گذشتہ پانچ سو برسوں سے منایا جا رہا ہے۔ بزرگ فقیر روحانی طاقت رکھتے تھے اور عقیدت مند ان کے وسیلے سے مستفیض ہوتے ہیں۔ Urs Of Hazrat Miyan Nematullah