انجینیئر رشید اپنے ساتھیوں کے ساتھ تولہ مولہ علاقے میں کھیر بھوانی مندر کے اندر پنڈتوں کے ساتھ تہوار منانے کے لیے گئے تھے تاہم رشید جوں ہی مندر کی طرف بڑھے چند پنڈتوں نے ان کے مندر میں داخلے پر اعتراض کیا۔
انجینیئر رشید، کشمیری پنڈتوں کے عتاب کا شکار - غصے کا شکار
ریاست جموں و کشمیر میں عوامی اتحاد پارٹی کے چیئرمین انجینیئر رشید گاندربل میں کھیر بهوانی میلے کے موقع پر مہاجر کشمیری پنڈتوں کے غصے کا شکار ہوگئے۔
عوامی اتحاد پارٹی کے چیئرمین انجینئر رشید
عینی شاہدین کے مطابق ان لوگوں کے ہاتھوں میں لاٹھیاں بھی تھیں جنہوں نے انجینیئر راشید کو دھکا دے کر مندر سے باہر کر دیا۔ کشمیری پنڈتوں نے بعد میں انجینیئر رشید کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔
انجینیئر رشید نے مرکزی حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری مسلمانوں کو بدنام کرنے کے لیے حکومت مہاجر کشمیری پںڈتوں کا استعمال کررہی ہے۔