اردو

urdu

ETV Bharat / state

MoS Jal Shakti visits Ganderbal: مرکزی وزیر مملکت پرہلاد سنگھ پٹیل کا دورہ گاندربل - JAL SHAKTI MISSION GANDERBAL

وزیر مملکت پرہلاد سنگھ پٹیل نے آج ضلع گاندربل کا دورہ کیا۔ اس دوران موصوف نے مانسبل میں منعقدہ میٹنگ میں جل جیون مشن (جے جے ایم) کے نفاذ کا جائزہ لیا۔ ان کے ہمراہ پرنسپل سکریٹری جل شکتی و سینیئر افسران شریک تھے۔MOS Jal Shakti visits Ganderbal

union-mos-jal-shakti-visits-ganderbal
مرکزی وزیر مملکت پرہلاد سنگھ پٹیل کا دورہ گاندربل

By

Published : Jun 14, 2022, 10:04 PM IST

گاندربل: جل شکتی اور فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری کے مرکزی وزیر مملکت پرہلاد سنگھ پٹیل نے آج ضلع گاندربل کا دورہ کیا۔ وزیر مملکت کو پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کے ذریعے ضلع میں JJM کے تحت حاصل ہونے والی پیشرفت کے بارے میں بتایا گیا۔اس کے علاوہ موصوف کو بتایا کیا کہ ضلع نے 13 اگست 2020 کو JJM کا 100 فیصد نفاذ حاصل کر لیا ہے۔اس دورون میٹنگ میں دیہی واٹر سپلائی ڈویژن گاندربل کی کامیابیوں پر بھی روشنی ڈالی گئی۔

مرکزی وزیر مملکت پرہلاد سنگھ پٹیل کا دورہ گاندربل

اس موقع پر بات کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ جل جیون مشن کا مینڈیٹ ہر دیہی گھرانے کو نل کا کنکشن فراہم کرنا ہے جس سے زندگی کے معیار بہتر ہوگا۔وزیر نے واٹر اسکیموں میں انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے بارے میں بھی دریافت کیا۔ وزیر کو ضلع میں پانی کی فراہمی کی کوریج، واٹر سپلائی اسکیموں اور دیگر متعلقہ پہلوؤں سے آگاہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:

میٹنگ میں پرنسپل سکریٹری جل شکتی اشوک پرمار، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر گاندربل خورشید احمد شاہ، چیف انجینئر جل شکتی،بشارت کاوسا، سپرنٹنڈنگ انجینئر ہائیڈرولک سرکل سرینگر/ گاندربل، گرچرن سنگھ، ٹیکنیکل ایڈوائزر جے جے ایم، کلجیت سنگھ، ایگزیکٹیو کے افسران نے شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details