مرکزی وزیر مملکت برائے صنعت و تجارت سوم پرکاش نے آج مرکزی حکومت کے عوامی آؤٹ ریچ پروگرام کے تحت ضلع گاندربل کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران وزیر نے 279.83 روپے لاگت والے پی ایم کیئر فنڈ کے تحت قائم ضلع اسپتال گاندربل میں نصب 1000 ایل پی ایم صلاحیت کے میڈیکل آکسیجن پلانٹ کا افتتاح کیا۔
دریں اثنا، وزیر نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ایک تعارفی اجلاس کی صدارت کی اور ضلع میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں اور سکیموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔
مرکزی وزیر مملکت برائے انڈسٹریز اینڈ کامرس کا گاندربل دورہ - مرکزی وزیر مملکت برائے صنعت و تجارت
ضلع کی ڈپٹی کمشنر کرتیکا جیوتسنا نے ضلع میں ترقیاتی سرگرمیوں کا مختصر جائزہ پیش کیا۔ انہوں نے وزیر کو ضلع میں کووڈ کی روک تھام کی کوششوں اور مختلف فائدہ پر مبنی اسکیمز پر پیش رفت کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔
![مرکزی وزیر مملکت برائے انڈسٹریز اینڈ کامرس کا گاندربل دورہ مرکزی وزیر مملکت برائے انڈسٹریز اینڈ کامرس نے گاندربل کا دورہ کیا](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-13078014-thumbnail-3x2-ok.jpg)
مرکزی وزیر مملکت برائے انڈسٹریز اینڈ کامرس نے گاندربل کا دورہ کیا
مرکزی وزیر مملکت برائے انڈسٹریز اینڈ کامرس نے گاندربل کا دورہ کیا
قبل ازیں وزیر نے کھیر بھوانی مندر میں جاکر حاضری دی۔ جہاں انہوں نے کشمیر میں خوشحالی اور فلاح و بہبود کے لیے دعا کی۔
اس دوران وزیر کے ہمراہ ڈی سی کے علاوہ ایس ایس پی گاندربل، سہیل منور میر، اے ڈی ڈی سی، اے ڈی سی، ایس ڈی ایم کنگن، اے سی آر، سی پی او اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔