اردو

urdu

ETV Bharat / state

Ayush Utsav in Ganderbal گاندربل میں مرکزی وزیر سونووال نے آیوش اتسو کا افتتاح کیا

مرکزی وزیر آیوش سربانند سونوال نے کہا کہ لوگوں کو روایتی ادویات کی اہمیت سے آگاہ کرنا لازمی ہے۔ آیوش کی وزارت نچلی سطح پر آیوش کو مضبوط کرنے کے لیے کالج کی ترقی کے لیے کالج حکام کو ہر طرح کی مدد فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔  Sarbananda Sonowal Union Minister for AYUSH

گاندربل میں مرکزی وزیر سونووال نے آیوش اتسو کا افتتاح کیا
گاندربل میں مرکزی وزیر سونووال نے آیوش اتسو کا افتتاح کیا

By

Published : Oct 30, 2022, 10:34 AM IST

گاندربل:آیوش، بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزر گاہوں کے مرکزی وزیر سربانند سونووال نے گورنمنٹ یونانی میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال ( جی یو ایم سی اینڈ ایچ ) نوا باغ میں ’’ صحت کی دیکھ بھال میں خلاء کو ختم کرنا، آیوش ایک امید افزاء ذریعہ‘‘ کے عنوان سے ایک روزہ سیمینار کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں حکومت ہند کی مختلف وزارتوں نے جموں و کشمیر کی ترقی کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آیوش کی وزارت نچلی سطح پر آیوش کو مضبوط کرنے کے لیے کالج کی ترقی کے لیے کالج حکام کو ہر طرح کی مدد فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ Union Minister Sonowal inaugurates Ayush Utsav in Ganderbal

گاندربل میں مرکزی وزیر سونووال نے آیوش اتسو کا افتتاح کیا

یہ بھی پڑھیں:

طلباء کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے وزیر نے ان پر زور دیا کہ وہ لوگوں کو روایتی ادویاتی نظام کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کریں جو صرف علاج تک محدود نہیں ہے بلکہ سوشل ہیلتھ اور مینٹل ہیلتھ کی ہیپی نیس بھی شامل ہے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر آیوش جموں و کشمیر ڈاکٹر موہن سنگھ نے آیوش کے نظام کو یو ٹی کے تمام کونوں میں مقبول بنانے میں محکمہ کی کامیابیوں کو تفصیل سے بیان کیا۔ دریں اثنا وزیر نے ٹراؤٹ فش فارم ممر کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے ریس ویز، سرکلر تالاب، ذخیرہ کرنے والے تالاب، اووا ہاؤس، انڈور رئیرنگ ہیچری، ٹراؤٹ فیڈ مل، تفریحی مچھلی کے تالاب، اینگلرز لاج وغیرہ جیسے مختلف یونٹس میں دستیاب سہولیات کا معائنہ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details